• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 608668

    عنوان:

    حکومت سے لکھی بھنڈر کے نام سے رقم لینا

    سوال:

    سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسألہ ذیل کے بارے میں حالیہ میں بنگال سرکار عورتوں کو ( لکھی بھنڈر ) کے نام سے ماہانہ ۰۰۵ روپے کرکے دیتی ہے ۔اسکو لینا کیسا ہے ؟ اسی طرح ( مزدور پروکلپو)نام سے مزدور کو پیسا ملتا ہے اسکو لینا کیسا ہے ؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 608668

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 670-553/B=06/1443

     اگر بنگال سرکار بطور امداد کے دیتی ہے اس پر کوئی سود نہیں لیتی تو اس کا لینا جائز ہے۔ اگر کوئی اور مقصد ہے تو اس کی صورت تفصیل سے لکھ کر دوبارہ معلوم کریں۔ مزدور کو جو پیسے ملتے ہیں وہ کس لیے ملتے ہیں کیا اس پر کچھ سود بھی دینا پڑتا ہے اس کی وضاحت کریں، اس کے بعد جواب لکھا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند