• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 24881

    عنوان: کیا فرماتے ہیں حامیان اسلام علمائےکرام ان مسائل کے بارے میں کہ ۱۔ Live telecastکا کیا حکم ہے۔ اس میں تو تصویرتابع نہیں ہوتی۔ناجائز تو محفوظ کی جانے ولی تصویر ہے اسی طرح web cam میں بھی ۔ہاں اگر محفوظ کیا جائے تو پھر تو حرام ہے۔ ۲۔آپ کا اور مفتی تقی عثمانی صاحب کا سی ڈی اور کمپیوٹر والی محفوظ تصویروں کا کیا اختلاف ہے۔ ۳۔موبائل میں قرآن پڑھنا ہو تو بے وضو پڑھ سکتے ہیں۔؟ ۴۔ موبائل میں قرآن رکھنے سے بے ادبی کیسے ہوتی ہے۔؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں حامیان اسلام علمائےکرام ان مسائل کے بارے میں کہ ۱۔ Live telecastکا کیا حکم ہے۔ اس میں تو تصویرتابع نہیں ہوتی۔ناجائز تو محفوظ کی جانے ولی تصویر ہے اسی طرح web cam میں بھی ۔ہاں اگر محفوظ کیا جائے تو پھر تو حرام ہے۔ ۲۔آپ کا اور مفتی تقی عثمانی صاحب کا سی ڈی اور کمپیوٹر والی محفوظ تصویروں کا کیا اختلاف ہے۔ ۳۔موبائل میں قرآن پڑھنا ہو تو بے وضو پڑھ سکتے ہیں۔؟ ۴۔ موبائل میں قرآن رکھنے سے بے ادبی کیسے ہوتی ہے۔؟

    جواب نمبر: 24881

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1727=1269-9/1431

    Live Telecast کی کیا حقیقت ہے؟ (ب) تصویر کس کے تابع نہیں ہوتی؟ صاف اور واضح انداز پر لکھتے تو کچھ لکھا جاتا۔
    (۲) سی ڈی اور کمپیوٹر میں محفوظ تصاویر ہمارے نزدیک تصاویر ہی کے درجہ میں ہیں، حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہ کا قول خود ان سے تحقیق فرمالیں، پھر دلائل پر آپ کی نظر ہو تو راجح پر عمل کرلیں۔
    (۳) بے وضو پڑنا ممنوع نہیں، البتہ اس کی اسکرین پر قرآن کریم کی آیات آرہی ہیں تو اس وقت اس کو بے وضو چھونا منع ہے۔
    (۴) موبائل عامةً جیب میں پڑا رہتا ہے، گری پڑی جگہوں پر رکھ دیا جاتا ہے، بعض مرتبہ موبائل جیب میں رہتے ہوئے آدمی غسل خانہ بیت الخلاء پیشاب گھر وغیرہ جیسی جگہوں میں چلاجاتا ہے، ان جیسی صورتوں میں بے ادبی کا کم ازکم اندیشہ تو ضرور ہے، اگرچہ قصد و ارادہ بے ادبی کا کسی مسلمان کا نہیں ہوتا تاہم احتیاط کا تقاضا یہی ہے کہ دور اور بعید احتمال سے بھی اپنے آپ کو بے ادبی سے بچایا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند