• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 601099

    عنوان:

    بطخ کے انڈے مرغی کے نیچے رکھ کر چوزے نکالنا

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام متین مسئلہ میں کہ ہمارے یہاں کچھ لوگ بطخ کے انڈے مرغی کے نیچے رکھ کر بطخ کے چوزے نکالتے ہیں، کبھی بطخ کے انڈے کے ساتھ مرغی کے اپنے ذاتی انڈے بھی ہوتا ہے ، اور کبھی تنہا بطخ کے انڈے ، اور چوزوں کے پیدا ہونے کے بعد مرغی ان کا دیکھ بال کرتی ہے ، اب دریافت طلب یہ ہے کہ کیا ایسا کرنا صحیح ہے ؟

    برائے مہربانی مدلل جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 601099

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:289-234/L=4/1442

     پرندوں وغیرہ میں نسب وغیرہ کا مسئلہ اہم نہیں ہے ؛اس لیے اگر بطخ کے انڈے مرغی کے نیچے رکھدیے جائیں تو فی نفسہ اس میں مضائقہ نہیں ۔خواہ مرغی کے انڈوں کے ساتھ رکھے جائیں یا صرف بطخ ہی کے انڈے رکھے جائیں اس سے نفسِ مسئلہ پر کوئی فرق نہیں پڑتا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند