• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 27111

    عنوان: میں انجینئر کالج میں چوتھے سال کا طالب علم ہوں، ہمارے کالج میں سنیٹرل حکومت کی طرف سے وظیفہ ملتاہے، وظیفہ پانے کی شرط یہ ہے کہ جس کے والد کی سالانہ آمدنی 100000/- /سے کم ہو، اس کو پوری فیس واپس کردی جائے گی۔ہماری فیس تقریبا70000/- /ہے۔ سب لوگوں کو یہ پتا ہے کہ جس کی آمدنی100000/- / سے کم ہوگی، وہ انجینئر نہیں کرپائے گا، پھر بھی لڑکے تفصیل سے سرٹیفیکیٹ بنواتے ہیں اور فارم بھرتے ہیں اور ان کو ان کی فیس واپس ملتی ہے۔کیا میں بھی فارم بھر سکتاہوں یا نہیں؟

    سوال: میں انجینئر کالج میں چوتھے سال کا طالب علم ہوں، ہمارے کالج میں سنیٹرل حکومت کی طرف سے وظیفہ ملتاہے، وظیفہ پانے کی شرط یہ ہے کہ جس کے والد کی سالانہ آمدنی 100000/- /سے کم ہو، اس کو پوری فیس واپس کردی جائے گی۔ہماری فیس تقریبا70000/- /ہے۔ سب لوگوں کو یہ پتا ہے کہ جس کی آمدنی100000/- / سے کم ہوگی، وہ انجینئر نہیں کرپائے گا، پھر بھی لڑکے تفصیل سے سرٹیفیکیٹ بنواتے ہیں اور فارم بھرتے ہیں اور ان کو ان کی فیس واپس ملتی ہے۔کیا میں بھی فارم بھر سکتاہوں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 27111

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1732=1258-11/1431

    اگر آپ کے والد کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ سے زائد ہے تو چھوٹا فارم بھرکر آپ کے لیے فیس کی رقم واپس لینا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند