• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 62683

    عنوان: اے ٹی ایم کارڈ کے استعمال پر انعامی رقم

    سوال: جب میں خریداری کی ادائیگی اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعہ کرتا ہوں تو بینک کی طرف سے انعام کے طور پر کچھ رقم میرے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہو جاتی ہے تو کیا یہ رقم میرے لیئے جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 62683

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 201-190/Sn=3/1437-U جب بینک انعام کے طور پر یہ رقم دیتا ہے، نیز بہ ظاہر عدمِ جواز کی یہاں کوئی بیناد نہیں ہے؛ اس لیے یہ رقم آپ کے لیے جائز ہے، اپنے استعمال میں لاسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند