• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 244

    عنوان:

    حمد و نعت کو میوزک کے ساتھ پڑھنا ناجائز ہے

    سوال:

    میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا یوسف سمیع کا نشید البم سننا درست ہے؟یہ ایک فتنہ ہے جو سر ابھاررہا ہے۔ یوسف سمیع، نشید (حمد و نعت و نظم) کو میوزک کے ساتھ ملا کر پڑھتے ہیں اور مغربی گائیکاروں کی طرح ویڈیو بھی بناتے ہیں۔جب ہم اس سلسلے میں لوگوں کو سمجھاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ وہ تو اللہ کی حمد کرتے ہیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نعت پڑھتے ہیں۔ہم ان کے سامنے وضاحت نہیں کرپاتے۔

     

    براہ کرم، اس سلسلے میں ہمارہ مدد فرمائیں۔

    جواب نمبر: 244

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 282/ن=275/ن)

     

    حمد و نعت کو میوزک کے ساتھ پڑھنا ناجائز ہے، اس میں حمد خدا اور نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین ہے کیونکہ خود میوزک، گانا باجہ حرام ہے تو اس کے ساتھ حمد و نعت ، اللہ کا اسم مقدس اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک لینا سخت ترین گناہ ہے، اور اسی طرح اس کا سننا بھی ناجائز اور گناہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند