• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 54373

    عنوان: اگر کوئی آدمی سعودی عرب سے سونا خریدتاہے ، وہاں سونا سستاملتاہے ، وہ یہاں چھپا کر یعنی بغیر کسٹم ، ٹیکس ، والوں کو بتائے بغیر لے کر آتاہے اور یہاں اس کو بیچتاہے ، یہاں سونا مہنگا ہے تو اس کا فائدہ ہوجاتاہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ پیسہ حرام ہے یا حلال ہے؟

    سوال: اگر کوئی آدمی سعودی عرب سے سونا خریدتاہے ، وہاں سونا سستاملتاہے ، وہ یہاں چھپا کر یعنی بغیر کسٹم ، ٹیکس ، والوں کو بتائے بغیر لے کر آتاہے اور یہاں اس کو بیچتاہے ، یہاں سونا مہنگا ہے تو اس کا فائدہ ہوجاتاہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ پیسہ حرام ہے یا حلال ہے؟

    جواب نمبر: 54373

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 12-12/Sn=10/1435-U پیسہ تو حلال ہے بہ شرطے کہ جائز طریقے پر فروخت کیا جائے؛ لیکن کسٹم اور ٹیکس والوں سے چھپاکر سونا چاندی دوسرے ملک سے لانا قانوناً جرم ہے، پکڑے جانے پر سخت سزا اور بے عزتی ہوتی ہے اور کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ کاروبار وغیرہ کا کوئی ایسا طریقہ اپنائے جس میں اس کی عزت وآبرو کو خطرہ ہو، حدیث میں ہے: لا ینبغي للموٴمن أن یذلّ نفسہ قالوا وکیف یذل نفسہ؟ قال: یتعرّض من البلاء لما لا یطیق (أخرجہ الترمذي، رقم: ۲۲۵۶، باب بلا عنوان)؛ اس لیے مذکور فی الاستفتاء طریقے پر کاروبار کرنے سے بچنا لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند