متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 1802
جواب نمبر: 1802
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 498/ ل= 498/ ل
وظیفہ وغیرہ سے اس کا علاج نہیں ہوسکتا بلکہ اس کے لیے اپنے نفس پر بوجھ ڈالنا پڑے گا اور قصداً آپ کو اس وقت نظر نیچی کرنی پڑے گی نیز اس وقت اللہ کے عذاب کا استحضار کیا جائے کہ شاید اس پر اللہ تعالیٰ گرفت فرمالے۔ اسی طرح بدنظری سے بچنے والوں کے لیے جو فضائل ہیں اس کو یاد کرلیا کریں، حدیث شریف میں ہے: کوئی مسلمان کسی عورت کے محاسن کو پہلی مرتبہ دیکھ کر نگاہ کو نیچی نہیں کرتا مگر اللہ تعالیٰ اس کے بدلے ایسی عبادت کی توفیق مرحمت فرماتے ہیں جس کی حلاوت کو وہ محسوس کرتا ہے: ما من مسلم ینظر إلی محاسن امرأة أول مرة ثم یغض بصرہ إلا أحدث اللہ عبادة یجد حلاوتھا (مشکوٰة: ۲/۲۷۰)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند