• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 154602

    عنوان: مشروط طریقے سے ویب ساءٹ كے لنك پر كلك كركے پیسہ كمانا

    سوال: آپ حضرات سے گذارش ہے کہ مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں اللہ کے احکامات اور شریعت محمدی کے عین مطابق تفصیل جواب دیجے ۔ آج کل ہمارے دوست اور احباب میں آن لائن پیسہ کمانے کا رجحان بہت تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ ایک ویب سایٹ https://www.blockmine.org.uk کے ذریعے پیسے کما رہے ہیں، جو تفصیلات مجھے بتائے گئے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔ آپ کو ایک دوست جس کا اکاونٹ ( Account )پہلے سے موجود ہو آپ کو ایک لنک ( Link )کے بھیج دے گا جس کے ذریعہ آپ اپنا Account بنا لیں گے ، اور ساتھ ساتھ آپ حسب استطاعت پیسے اس میں جمع کریں گے ۔کم از کم 100 یو ایس ڈالر۔ آپ کو ایک ہی کام ہر دن کرنا ہوگا کہ وہا ں پہ دیئے ہوئے اشتہارات جو مختلف ویب سائیٹس کے ہوتے ہیں ان میں سے 8 کو کھولنا ہوگا۔7 دنوں کے بعدآپ کو اس کا منافع آئے گا جو مسلسل 6 ہفتوں تک چلتا رہے گا ۔ ان 6 ہفتوں میں آپ کو آپ کے جمع کیے ہوئے رقم کا 150 فیصد مل جائے گا یعنی آپ کے 100 ڈالر اور اس کے ساتھ 50 ڈالر اضافی۔ اگر آپ کسی وقت اپنا پیسہ نکلوانہ چاہوں تو اپ مختلف طریقوں سے وہ رقم نکلوا سکتے ہو۔ دوسری چیز اس میں اہم یہ ہے کہ اپ لوگوں کو اس طرف مائل کروگے اگر انہوں نے آپ کے بھیجے گئے Link پر Account کھولا تو اس کے کل رقم کا اپ کو 30 فیصد کا منافع ملے گا اور اگر اس نے کسی اور کو Link دیا تو اس کے قل رقم کے 3 فیصد کا منافع ملے گا۔ تو اس طرح جتنے ذیادہ لوگوں کو آپ مائل کروگے اتنا اپ کا منافع بڑھتا جا ئے گا۔ مزید تفصیلات آپ حضرات اس ویب سایٹ پہ جاکے بھی لے سکتے ہیں ۔ براہے کرم یہ بتا دیجے گا کہ یہ پیسہ حالال ہوگا کہ حرام؟ اگر حلال ہے تو ہم بھی یہ کام بغیر کیسی شک و شبہات کے شروع کریں گے اور اگر حرام ہو تو آپ لوگوں کا جواب پرنٹ کرکے دیکھادیں گے اور اس حرام سے دور رہنے کی تلقین کیں گے ۔ اللہ رب العزت آپ حضرات کی عمروں میں برکت عنایت فرما ئیں ۔ آمین ثمہ آمین۔

    جواب نمبر: 154602

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1347-238/2/1439

    جو تفصیل سوالنامے میں لکھی گئی ہے یہ نیٹ ورک مارکیٹنگ کے طریقہٴ کار پر مبنی ہے جو خود شرعی مفاسد دھوکہ، غرر شبہ قمار وغیرہ امور پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے۔

    جو اشتہارات آتے ہیں ان میں ناجائز اور حرام کاروبار وغیرہ کے اشتہارات بھی ہوتے ہیں جن پر کلک کرنے سے انہیں فروغ دینے کا عمل پایا جاتا ہے جو تعاون علی الاثم ہے۔

    ان بنیادوں پر اس میں شرکت کرنا یا اس سے نفع کمانا ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند