• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 157339

    عنوان: نر اولاد کے لیے دوا کا استعمال کرنا

    سوال: اگر کسی شخص کے ہاں مسلسل لڑکیاں ہی پیدا ہوتی ہوں تو کیا بیٹے کی پیدائش کے لیے ہومیوپیتھک یا یونانی دوا یا نسخوں کا استعمال جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 157339

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:340-283/sd=4/1439

     بیٹے کی پیدا ئش کے لیے شرعی حدود میں رہ کر بطور علاج حلال دوا کا استعمال جائز ہے ۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند