• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 608584

    عنوان:

    مزدور کی یومیہ اجرت کتنی ہونی چاہیے

    سوال:

    بندہ جاننا چاہتا ہے کہ شرعی اعتبار سے ایک مزدور / ملازم کا یومیہ وقت کتنے گھنٹے ہوتا ہے اور اسی طرح یومیہ شرعی مزدوری کاتعین کتنا ہونا چاہیے؟

    جواب نمبر: 608584

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:450-246/B-Mulhaqa=6/1443

     اس سلسلے میں شریعت نے کوئی تحدید نہیں کی ہے، متعاقدین باہمی رضامندی سے کتنا بھی اور کتنی بھی اجرت متعین کرسکتے ہیں؛ باقی کسی کی مجبوری کا غلط فائدہ اٹھانا شرعا پسندیدہ نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند