• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 602614

    عنوان:

    غیر مسلم یا غیر محرم کو سوچ کر لذت لینا

    سوال:

    مجھے ایک بری عادت ہے کہ میں غیر محرم لڑکیوں کو سوچ کر لذت لیتا ہوں. انشاء اللہ آئندہ نہیں کروں گا. ۱. کیا اگر غیر محرم کے ساتھ زنا کا خیال صرف لذت کے لئے سوچا جائے تو کیا زنا کا گناہ ملتا ہے اور کیا زنا کی سزا ملتی ہے ؟ اگر ایسا ہے تو اس میں بہت سارے لوگ مبتلا ہیں. ۲. کیا اگر غیر مسلم غیر محرم کے ساتھ 1.زنا 2. شادی کا خیال لذت کے لئے سوچا جائے تو کیا کفر ہوگا؟

    جواب نمبر: 602614

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 583-429/H=06/1442

     (۱) غیر محرم لڑکیوں کو سوچ سوچ کر لذت لینا جائز نہیں بڑے گناہوں کا پیش خیمہ ہے اگرچہ محض اس سوچ پر زنا کی سزا جاری نہیں کی جاتی۔

    (۲) غیر مسلم کے ساتھ زنا بھی بڑا گناہ ہے اور کسی کے ساتھ شادی کا خیال محض لذت کے لئے سوچنا درست نہیں ان جیسے گناہوں سے بھی اپنے آپ کو بچانا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند