• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 178027

    عنوان: ویڈیوز دیكھ كر پیسے كمانا؟

    سوال: زید ایک آن لائن کمپنی کے اکاؤنٹ میں کچھ رقم جمع کراتا ہے ، اب زید کا کام یہ ہے کہ وہ گھر بیٹھے یو ٹیوب پر ویڈیوز دیکھتا رہے جو کمپنی اسے بتائے ، اگر وہ ویڈیوز دیکھے گا تو اس کی رقم میں اضافہ ہو گا ورنہ وہ رقم جوں کے توں رہے گی اور وہ قابل واپسی ہو گی ۔ کیا یہ کاروبار جائز ہے یاد رہے کہ ویڈیوز دینی بیانات وغیرہ کی ہوتی ہیں۔

    جواب نمبر: 178027

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 752-609/D=08/1441

    ویڈیوز پر کلک کرکے پیسہ کمانا اجارہ کا معاملہ ہے یعنی زید جتنی مرتبہ کلک کرکے ویڈیو دیکھے گا اسی حساب سے اسے پیسے ملیں گے لیکن اسے اجارہ کے لئے کمپنی کچھ رقم جمع کرنی ہوگی جو کہ شرط فاسد ہے اس لئے ناجائز ہے نیز ویڈیو میں اگرچہ دینی بیانات ہوں مگر اس کے ساتھ فحش تصاویر بھی ایڈورٹائزمنٹ کے طور پر آتی ہیں جن کا دیکھنا ناجائز ہے۔

    پس کلک نہ کرنے کی صورت میں اگرچہ پوری رقم بعد میں مل جاتی ہو لیکن مذکورہ وجہ سے یہ کاروبار ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند