• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 58360

    عنوان: کیا آج کے دور میں ویڈیو نعت پڑھنا ، بیانات سننا، یا دینی معلومات دیکھنا ویڈیو کلپ میں جائز ہے؟بہت سے علماء بھی آج کل ویڈیوز کلپ میں دیکھنے کو ملتے ہیں ، کیا یہ درست ہے اگر نہیں تو ان علماء کو سمجھا یا جائے؟اور اگر کسی طرح بھی جائز ہو تو براہ کرم، بتائیں ۔ آج کل کے دور میں جہاں کفر میڈیا کو ہتھیار کے طورپر استعمال کررہے ہیں ، کیا یہ ہم دین کی صحیح معلومات ان کو پہنچاسکتے ہیں؟ اور کیا پتا کہ نیٹ پر ملنے والے کلپ صحیح بھی ہیں یا غلط؟

    سوال: کیا آج کے دور میں ویڈیو نعت پڑھنا ، بیانات سننا، یا دینی معلومات دیکھنا ویڈیو کلپ میں جائز ہے؟بہت سے علماء بھی آج کل ویڈیوز کلپ میں دیکھنے کو ملتے ہیں ، کیا یہ درست ہے اگر نہیں تو ان علماء کو سمجھا یا جائے؟اور اگر کسی طرح بھی جائز ہو تو براہ کرم، بتائیں ۔ آج کل کے دور میں جہاں کفر میڈیا کو ہتھیار کے طورپر استعمال کررہے ہیں ، کیا یہ ہم دین کی صحیح معلومات ان کو پہنچاسکتے ہیں؟ اور کیا پتا کہ نیٹ پر ملنے والے کلپ صحیح بھی ہیں یا غلط؟

    جواب نمبر: 58360

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 805-837/L=7/1436-U ویڈیوسازی شرعاً ناجائز وحرام ہے، اس لیے اس کے ذریعے دین کی اشاعت کرنا درست نہیں؛ البتہ اس کے علاوہ تحریری یا تقریری شکل میں دین کی صحیح معلومات پہنچاسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند