• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 160298

    عنوان: ایزی پیسہ اکاوٴنٹ کے فری منٹس كا استعمال كیسا ہے؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! کیا میں فری منٹس استعمال کرسکتا ہوں؟ مثلاً ایزی پیسہ موبائل اکاوٴنٹ میں ایک ہزار روپیہ سے زائد بیلنس رکھنے پر ملیں گے ۵۰/ فری منٹس روزانہ۔

    جواب نمبر: 160298

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:818-758/M=8/1439

    ایزی پیسہ موبائل اکاوٴنٹ میں ایک ہزار سے زائد بیلنس رکھنے پر روزانہ پچاس منٹس جو فری ملتے ہیں اس کی نوعیت اگر یہ ہے کہ اگر وہ جمع شدہ رقم، کیش (نقد روپئے) کی شکل میں نکلوا نہیں سکتے بلکہ اسے ہرحال میں کال ایس ایم ایس، نیٹ وغیرہ استعمال کرکے ہی ختم کرنا پڑے گا تب تو روزانہ پچاس فری منٹس کی اسکیم سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں اور اگر صورت حال یہ ہے کہ وہ ایک ہزار سے زائد بیلنس ہمارے اکاوٴنٹ میں محفوظ رہتے ہیں ہم جب چاہیں اسے روپئے کی شکل میں نکلواسکتے ہیں تو ایسی صورت میں فری نٹس کا استعمال جائز نہیں کیونکہ یہ قرض کے بدلے نفع اٹھانا ہے جس سے حدیث میں منع وارد ہے کل قرض جر نفعًا فہو ربا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند