• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 17976

    عنوان:

    ذیل کے بارے میں اسلامی حکم کیا ہے۔ اجنبی مرد اور عورت کے درمیان سلام کا کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اگر کوئی اجنبی عورت کسی مرد سے سلام کرتی ہے تو کیا مرد کے لیے اس کا جواب دینا درست ہے اسلامی حکم کے مطابق؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17976

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):2325=1861-12/1430

    (۱) جائز نہیں، البتہ اگر کوئی ضروری بات کرنا ہو اور سلام کرلیں تو گنجائش ہے۔

    (۲) اگر جوان عورت سلام کرے تو دل میں جواب دیدے، اور بوڑھی عورت سلام کرے یا اُس کو سلام کیا جائے کسی فتنہ کا ندیشہ بھی نہ ہو تو جہراً بھی سلام اور جوابِ سلام کی گنجائش ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند