• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 42109

    عنوان: بدعت و رسوم

    سوال: کسی بھی دینی محفل کے بیان کو ویڈیو کیمرہ میں ریکارڈ کر سکتے ہیں یا نہیں ؟ برائے مہربانی دلیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 42109

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1599-1034/L=12/1433 کسی بھی محفل کی خواہ وہ دینی ہو یا دنیاوی ویڈو فلم بنانا جائز نہیں یہ تصویر کشی میں داخل ہے، جس پر حدیث شریف میں سخت وعید آئی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند