• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 149113

    عنوان: واٹسپ پر کال آتی ہے تو پوری سکرین پر بڑی تصویر نظر آتی ہے اس كا كیا حكم ہے؟

    سوال: واٹسپ پر ڈسپلے پکچر بند کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے ، لہٰذا چھوٹی سی تصویر ہر نمبر کے ساتھ نظر آتی ہے جن میں اکثر جاندار کی تصاویر ہوتی ہیں،اور جب واٹسپ پر کال آتی ہے تو پوری سکرین پر بڑی تصویر نظر آتی ہے ،کیا ایسی صورت میں واٹسپ کا استعمال جائز ہے جب کہ ہم اس سے دینی کام لیتے ہیں یعنی بیانات وغیرہ سننے سنانے کا کام لیتے ہیں۔

    جواب نمبر: 149113

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 771-752/L=7/1438

    بوقت ضرورت جائز کام کے لیے واٹس ایپ کے استعمال کی گنجائش ہے، اگر واٹس ایپ چلانے والا اپنے واٹس ایپ پر جاندار کی تصویر لگاتا ہے تو اس کا گناہ اسی کو ہوگا، دوسرے کے واٹس ایپ پر اگر وہ تصویر آتی ہے تو وہ گنہ گار نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند