• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 156199

    عنوان: خود كی بنائی ہوئی ویڈیو اپلوڈ کر کے پیسے کمانا جایز ہے ؟

    سوال: میرا ایک یوٹیوب چینل ہے میں اس پر خود کے ویڈیو بناتا ہوں کبھی ڈرامہ ،کامیڈی اور کبھی ٹیکنیکل اور اسے اپلوڈ کرتا ہوں۔ اس میں میرا چہرہ بھی دیکھتا ہے ۔کیا میں ایسے ویڈیو بنا سکتا ہوں ؟اس سے جو پیسے ملتے ہیں کیا وہ جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 156199

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:240-160/SD=3/1439

    اپنا ویڈیو بنانا ناجائز وحرام ہے اور ویڈیو بناکر اپلوڈ کرنے سے جو آمدنی ہوتی ہے، وہ حلال نہیں ہے، احادیث میں تصویر کھینچنے پر سخت وعید آئی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند