• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 1155

    عنوان:

    ساڑی میں مورتی یا جانور کی تصویر پرنٹ کرنا کیسا ہے؟

    سوال:

    میرا بزنس ساڑی میں پرنٹنگ کا ہے، لیکن میں جس کا کام کرتا ہوں وہ مجھ سے کہتے ہیں کہ ساڑی میں مورتی جانور کی تصویر پرنٹ کرو، تو کیا یہ اسلام میں جائز ہے؟

    جواب نمبر: 1155

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  459/ن = 447/ن)

     

    جائز نہیں ہے لقولہ علیہ السلام: إن أشد النّاس عذابًا یوم القیامة الذین یصورون ہذہ الصورة (بخاري ومسلم) وفي حدیث: کل مصور في النار (بخاري ومسلم) وظاہر کلام النووي في شرح مسلم الإجماع علی تحریم تصویر الحیوان وقال: وسواء صنعہ لما یمتہن أو لغیرہ فصنعتہ حرام بکل حال (رد المحتار: 2/416، ط زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند