• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 19697

    عنوان:

    اسلام میں یادگار منانے کی کیا اہمیت ہے؟ کسی مذہبی شخصیت کی یاد گار منانا کیسا ہے؟

    سوال:

    اسلام میں یادگار منانے کی کیا اہمیت ہے؟ کسی مذہبی شخصیت کی یاد گار منانا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 19697

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 368=96k-3/1431

     

    قرآن وحدیث میں جن چیزوں کا شعائر اور یادگار ہونا منصوص ہے جیسے: ?اِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللّٰہِ? سے صفا ومروہ کا شعائر میں سے ہونا ثابت ہے، ایسی چیزوں کی اہمیت تو ظاہر ہے اس کے علاوہ یادگار منانے سے اور کسی مذہبی شخصیت کی یادگار منانے سے کیا مراد ہے؟ اگر مقصد یہ ہے کہ ان کے نام کی طرف منسوب کرکے صدقہ جاریہ کے قسم کی کوئی چیز قائم کردی جائے تو اس طرح کی چیز کسی شخصیت کی طرف منسوب کرنا مباح ہے اور صدقہ جاریہ قائم کرنا مستحسن ومامور ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند