• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 29720

    عنوان: میں ایک امریکی کمپنی میں کام کرتاہوں جہاں کار کے لیے سود فری لون دیتے ہیں بینک مضاربہ کے ذریعہ۔ اس میں ملازم کو صرف وہی رقم دینی ہوتی ہے قسطوں میں جو لون کی صحیح رقم ہوتی ہے اور سودی رقم خود کمپنی بینک کو دیتی ہے۔ تمام معاہدے ملازمین اور مضاربہ (لیزنگ کمپنی ) کے درمیان دستخط ہوتے ہیں۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا ایسی صورت میں کار لون لینا جائز ہے؟

    سوال: میں ایک امریکی کمپنی میں کام کرتاہوں جہاں کار کے لیے سود فری لون دیتے ہیں بینک مضاربہ کے ذریعہ۔ اس میں ملازم کو صرف وہی رقم دینی ہوتی ہے قسطوں میں جو لون کی صحیح رقم ہوتی ہے اور سودی رقم خود کمپنی بینک کو دیتی ہے۔ تمام معاہدے ملازمین اور مضاربہ (لیزنگ کمپنی ) کے درمیان دستخط ہوتے ہیں۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا ایسی صورت میں کار لون لینا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 29720

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):244=256-3/1432

    صورت مسئولہ میں اگر سودی رقم خود کمپنی اپنی طرف سے بینک کو دیتی ہے، خریدار کی طرف سے وکیل بن کر نہیں دیتی تو ایسی صورت میں کار لون لینے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند