• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 26408

    عنوان: حکومت ہند کی جانب سے عائد کئے ہوئے ٹیکس جسے انکم ٹیکس ، آٹی او(RTO)کے تمام ٹیکس ، میونسپل کارپوریشن کے تمام ٹیکس، اوکٹری ٹیکس، ویٹ ٹیکس ، خرید وفروخت کے تمام ٹیکس وغیرہ اور ان کے علاوہ جوبھی ٹیکس حکومت نے عائد کی ہے، ان تمام ٹیکسوں کی ادائیگی بینک سے حاصل ہونے والے سود سے اور کسی جگہ سے بغیر طلب ملنے والے سود سے کی جاسکتی ہے؟براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔

    سوال: حکومت ہند کی جانب سے عائد کئے ہوئے ٹیکس جسے انکم ٹیکس ، آٹی او(RTO)کے تمام ٹیکس ، میونسپل کارپوریشن کے تمام ٹیکس، اوکٹری ٹیکس، ویٹ ٹیکس ، خرید وفروخت کے تمام ٹیکس وغیرہ اور ان کے علاوہ جوبھی ٹیکس حکومت نے عائد کی ہے، ان تمام ٹیکسوں کی ادائیگی بینک سے حاصل ہونے والے سود سے اور کسی جگہ سے بغیر طلب ملنے والے سود سے کی جاسکتی ہے؟براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 26408

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1743=380-11/1431

    بعض علماء کے نزدیک انکم ٹیکس میں سود کی رقم دینے کی گنجائش ہے۔ 
    (۲) آر ٹی او (RTO) کے تمام ٹیکس سے مراد کیا کیا ہیں، ہرایک کا نام اور تشریح لکھئے۔
    (۳) میونسپل کارپوریشن کے ٹیکس مثلاً ہاوٴس ٹیکس، واٹرٹیکس، سیور ٹیکس ؛ان میں سود کی رقم نہیں دی جاسکتی۔ 
    (۴) اوکٹری ٹیکس کی تشریح لکھئے۔
    (۵) اس کا حکم مثل (۱) کے ہے۔
    (۶) خرید وفروخت کے تمام ٹیکس میں ہرایک ٹیکس کا نام اور تشریح لکھئے۔
    (۷) پوری وضاحت لکھ کر سوال کیجیے۔
    (۸) کسی جگہ سے مراد کیا ہے؟ پوری صورت حال لکھ کر سوال کیجیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند