• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 146335

    عنوان: پٹاخے کا بزنس؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہمارے لیے پٹاخے کا بزنس جائز ہے؟اگر نہیں تو کیوں؟

    جواب نمبر: 146335

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 278-211/L=2/1438

     

    آتش بازی فضول خرچی او رگناہ کا کام ہے نیز اس میں کافروں کے مذہبی رسوم کی ادائیگی میں تعاون بھی ہے لہٰذا اس کی تجارت ممنوع ہوگی۔ قال تعالیٰ: وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَی الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ، الآیة۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند