• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 10249

    عنوان:

    میری موبائل کی دکان ہے جس میں کریڈٹ کارڈ مشین لگی ہوئی ہے۔ ایک گراہک اپنے کریڈٹ کارڈ سے دس ہزار روپیہ کا سویپ (سودا)کراکر سامان نہ لے کر ساڑھے نوہزار روپیہ نقد لینے کو کہتا ہے اور پانچ سو روپیہ مجھے دینے کو کہتا ہے ۔ اب مجھے وہ پانچ سو روپیہ لینا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10249

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 166=152/ ب

    آپ کی مشین سے پیسے نکالنے کے عوض میں دس ہزار روپے میں سے ساڑھے نو ہزار نقد روپے وہ خود لیتا ہے اور پانچ سو روپے آپ کو دینے کے لیے کہتا ہے تو یہ پانچ سو روپے آپ کے لیے لینا جائز نہیں، یہ سود ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند