• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 38133

    عنوان: ویب سائٹ بنانے اور اس كی اجرت كا حكم؟

    سوال: مسئلہ یہ ہے کہ مجھے ایک ویب سائیڈ بنانے کا پروجیکٹ ملا ہے جو کسی ویلفئر کی ہے جیسے کہ سیلانی ویلفئر ہے اس کا نام بابافرید ہے، کیا یہ ویب سائیڈ بنانا جائز ہو گا میرے لئے یا نہیں ؟اور اگر میں یہ نہیں بناؤں تو میرے دوست بنائیں گے اور وہ مجھے پیسے دے دیں گے میرے حصے کے تو کیا وہ پیسہ میرے لئے جائز ہوگایااسے لے کر صدقہ وغیرہ کر دوں؟

    جواب نمبر: 38133

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 670-569/B=5/1433 ویب سائٹ بنانا مذہب اسلام میں جائز ہے، اس سے حاصل شدہ آمدنی بھی جائز ہے، البتہ جو ویب سائٹ کو غلط استعمال کرے گا وہ گنہ گار ہوگا، اسے غلط استعمال کرنا ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند