• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 55996

    عنوان: كیا حاجی پر حج كی قربانی كے علاوہ قربانی ہے؟

    سوال: (۱)ایک مسئلہ جیسے کہ ہم پاکستان میں رہتے ہیں قربانی کرتے ہیں جب کوئی شخص حج کے لیے جاتاہے تو وہ قربانی کرتاہے حج کی تو وہ پاکستان میں جو قربانی کرتاہے وہ بھی کرے گا؟ (۲) جیسے کہ ایک شخص نوکری کے لیے سعودی جاتاہے اور وہیں رہتاہے، اب وہ وہاں کا رہائشی ہے اگر وہ حج کرے گا تو اس کی پاکستان میں جو قربانی ہوتی ہے وہ بھی کرے گا یا صرف حج کی قربانی ہی کافی ہوگی ؟جواب دکار ہے۔ دونوں سوال ایک دوسرے ملتے ہیں مگر ایک حج تمتع کے حساب سے ہے اور دوسرا حج قران کے حوالے سے ہے ۔ جواب کے انتظار میں ہوں۔شکریہ

    جواب نمبر: 55996

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1456-1456/M=12/1435-U پاکستان سے کوئی شخص سیدھا حج کے لیے جائے یا پہلے نوکری کے لیے سعودیہ جائے پھر وہاں سے حج کے لیے مکہ مکرمہ جائے دونوں صورتوں میں اگر وہ شخص قربانی کے ایام میں مکے میں مقیم رہتا ہے اورصاحب نصاب ہو تو اس پر بقرعید کی قربانی بھی واجب ہے؛ یہ قربانی اس کی اجازت سے اس کے وطن (پاکستان) میں بھی کی جاسکتی ہے اوراگر وہ چاہے تو حددِ حرم میں بھی کرسکتا ہے۔ البتہ حج والی قربانی حدود حرم میں لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند