• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 46383

    عنوان: ایک آدمی پر حج فرض ہوگیا پھر بھی حج نہ کیا پھر حالت بدل گئی اور استطاعت مالی باقی نہ رہی تو کیا فریضہ حج علی حالہ باقی رہے گا یا پھر مالی استطاعت باقی نہ رہنے پر ساقط ہوگا؟ بینو ا توجروا

    سوال: ایک آدمی پر حج فرض ہوگیا پھر بھی حج نہ کیا پھر حالت بدل گئی اور استطاعت مالی باقی نہ رہی تو کیا فریضہ حج علی حالہ باقی رہے گا یا پھر مالی استطاعت باقی نہ رہنے پر ساقط ہوگا؟ بینو ا توجروا

    جواب نمبر: 46383

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1141-1086/N=10/1434 اگر حج فرض ہوجانے کے بعد استطاعت باقی نہ رہے تو حج کی فرضیت ساقط نہیں ہوتی؛ بلکہ علی حالہ برقرار رہتی ہے، وکذلک لو لم یحج حتی افتقرتقرر وجوبہ دینا في ذمتہ بالاتفاق ولا یسقط عنہ بالفقر (غنیة الناسک ص۳۳ ومثلہ في الہندیة وغیرہا) ایسا شخص استطاعت کا انتظا رکرے، اگر موت تک اسے استطاعت حاصل ہوجائے تو حج کرلے ورنہ موت کے وقت حج بدل کی وصیت کرجائے، پھر تہائی ترکہ سے جہاں سے حج بدل ہوسکتا ہو وہاں سے اس کی جانب سے حج بدل کرادیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند