• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 39185

    عنوان: فوٹو بنانا

    سوال: کیا فوٹو اور ویڈیو گرافی سے کمایا گیا پیسہ حرام ہے؟ اگر ہاں تو کیا اسے حج کیا جا سکتا ہے اور کیا اس شخص کے گھر کھایا پیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 39185

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1190-998/B=6/1433 جاندار کا فوٹو کھینچنا یا ویڈیو گرافی کرنا یہ فعل حرام ہے، اور حرام کام کرکے اس کی آمدنی حاصل کرنا بھی حرام ہے۔ ایسے شخص کے یہاں دعوت کھانا اور اس کا ہدیہ تحفہ قبول کرنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند