• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 39093

    عنوان: حجاج کرام جب حج میں طواف کرتے ہیں تو انکا سر کھلا کیوں ہوتا ہے؟

    سوال: میں صرف جاننا چاہتا ہوں کہ حجاج کرام جب حج میں طواف کرتے ہیں تو انکا سر کھلا کیوں ہوتا ہے؟ جیسا کہ آب زم زم کا پانی کھڑے ہوکر پیا جاتا ہے اس کی کیا اہمیت ہے؟ کیا کھڑے ہوکر پینا اسمیں خاص نہیں ہے ؟

    جواب نمبر: 39093

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1110-933/B=6/1433 احرام کی حالت میں صرف ایک چادر اور ایک لنگی سفید رنگ یک باندھنی ہوتی ہے اور سر کھلا ہوا رکھنا ہوتا ہے۔ یہ اپنی عاجزی اور مسکنت کا اظہا رہے۔ زمزم کا پانی بہت ہی قابل احترام ہے، اس کے احترام کی وجہ سے اور اس وجہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھڑے ہوکر پیا ہے، ہم بھی کھڑے ہوکر اتباعِ سنت میں پیتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند