• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 65352

    عنوان: جو لوگ مقروض ہوں ان کا عمرہ کرنا کیساہے؟

    سوال: آپ سے پتا کرنا ہے کہ جو لوگ مقروض ہوں ان کا عمرہ کرنا کیساہے؟ جب کہ ان لوگوں کوبہت سارے لوگوں کے پیسے دینے ہیں۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 65352

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 585-585/Sd=7/1437 مقروض کو پہلے قرضے کی ادائیگی کی فکر کرنی چاہیے، تاہم اگر مقروض عمرہ کے لیے جائے گا تو اس کا عمرہ اداء ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند