• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 17753

    عنوان:

    میری شادی کو پندرہ سال ہوگئے ہیں لیکن میری بیوی ناتجربہ کار او رضدی ہے اور ہم مہینوں تک جماع نہیں کرتے ہیں۔ میں بہت حساس ہوں۔ حتی کہ اگر میں دوسری عورتوں سے بات کرتاہوں یا ان کے بارے میں سوچتاہوں تو مذی نکل آتی ہے۔ نیز مجھ کو پیشاب کے قطرے بھی آتے ہیں۔ میں بہت زیادہ افسردہ ہوں کیوں کہ اس سے میری نماز متاثر ہوتی ہے۔ دس سال سے میں ٹیشو پیپر استعمال کررہا ہوں اب میں اس سے بیزار ہوچکا ہوں برائے کرم میری مدد کریں۔ میں بہت زیادہ وہمی بھی ہوں اس لیے میں بہت زیادہ برہم ہوجاتا ہوں اور ہر وقت میں منفی سوچتا ہوں۔مجھ کو احساس ہوتا ہے کہ ہر وقت قطرے باہر آرہے ہوتے ہیں لیکن ہمیشہ باہر نہیں آتے ہیں۔ میں نماز سے پہلے چیک کرتا رہتاہوں لیکن یہ بہت زیادہ مایوس کرتاہے۔ اب میں حج کے لیے جارہا ہوں اگر مجھ کو شبہ ہوگا یا احرام کی حالت میں قطرے آتے ہیں تو میں کیا کروں گا؟ میں احرام میں چڈی بھی نہیں پہن سکتاہوں اور ٹیشوپیپربھی نہیں رکھ سکتاہوں مجھ کو کیا کرنا چاہیے؟ برائے کرم میری مدد کریں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17753

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):2262=1717-12/1430

    جس طر کا لنگوٹ پہلوان باندھتے ہیں اس طرح کا لنگوٹ آپ لے لیں، اس کو حالت احرام میں باندھنا بلاکراہت جائز ہے، اس لنگوٹ کے اندرونی حصہ میں ٹیشوپیپر یا کوئی کپڑا یا روئی وغیرہ رکھ لیں، اس میں بھی کچھ مضائقہ نہیں، حاصل یہ کہ لنگوٹ حالت احرام میں باندھنا جائز ہے، ادائے حج میں اس کا استعمال رکھیں، اور احتیاطاً دو تین ساتھ میں رکھیں تو بہتر ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند