• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 35781

    عنوان: میں حج مبارک سے پہلے عمرہ کرنا چاہتاہوں ۔ فروری 2012/ میں عمرہ کرنے جارہاہوں تو کیا مجھے 2012/یں ہی حج کرنے جاناہوگایا بعد میں کسی بھی سال حج کرنے جاسکتاہوں۔ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں بتائیں۔

    سوال: میں حج مبارک سے پہلے عمرہ کرنا چاہتاہوں ۔ فروری 2012/ میں عمرہ کرنے جارہاہوں تو کیا مجھے 2012/یں ہی حج کرنے جاناہوگایا بعد میں کسی بھی سال حج کرنے جاسکتاہوں۔ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 35781

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 75=75-1/1433 حج سے پہلے عمرہ کرسکتے ہیں، اگر آپ کے پاس 2012 میں حج کے مصارف نہیں ہوپاتے ہیں اور آپ ایام حج شروع ہونے سے پہلے عمرہ کرکے واپس آجاتے ہیں تو ایسی صورت میں اسی سال حج میں جانا لازم نہیں، جس سال استطاعت ہوجائے اس سال فرض ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند