• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 41711

    عنوان: حج اور عمرہ

    سوال: میرا ایک سوال یہ ہے کہ میں اپنے والد صاحب کو عمرہ کرانے کی سوچ رہا ہوں ، کیا یہ ضرروری ہے کہ عمرہ کرنے کے بعد حج کرنا لازمی ہے یا صرف عمرہ کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 41711

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1434-1434/M=10/1433 عمرہ کرنے کے بعد حج کرنا لازمی نہیں، صرف عمرہ کرسکتے ہیں، ہاں اگر کوئی عمرہ کے لیے جائے اور حج کا مہینہ شروع ہوجائے اور اس کے پاس حج کے مصارف بھی موجود ہوں تو اس صورت میں حج بھی فرض ہوجائے گا، ورنہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند