• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 54826

    عنوان: ایک عورت نے عمرة کی نیت کے بعد احرام اس کا حیض شروع ھوا اب یہ عورت عمرہ کیسی کرے گی؟

    سوال: ایک عورت نے عمرة کی نیت کے بعد احرام اس کا حیض شروع ھوا اب یہ عورت عمرہ کیسی کرے گی؟

    جواب نمبر: 54826

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 10-10/Sn=11/1435-U صورتِ مسئولہ میں یہ عورت افعالِ عمرہ کو پاک ہونے تک موٴخر کردے، جب حیض ختم ہوجائے اور نہا دھوکر پاک ہوجائے تب افعالِ عمرہ ادا کرے، اس تاخیر کی وجہ سے اس پر کوئی جزا لازم نہ ہوگی مستفاد از انوار مناسک ص۳۲۳ وغیرہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند