عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 172706
جواب نمبر: 172706
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1119-965/sd=12/1440
جی ہاں ! آپ اپنے سسر کی جانب سے بیوی کی ذاتی رقم سے حج بدل کرسکتے ہیں اور بہتر یہ ہے کہ آپ حج افراد کریں اور تمتع کی بھی گنجائش ہے؛ لیکن دم تمتع اپنی طرف سے دینا ہوگا، اور حج بدل کا طریقہ وہی ہے جس طرح عام حج کیا جاتا ہے، بس احرام باندھتے وقت آپ سسر کی جانب سے احرام باندھنے کی نیت کریں اور اتنی نیت کافی ہے کہ میں سسر کی طرف سے حج کررہا ہوں، احرام باندھنے کے بعد حج کے ہر ہر فعل یا رکن پر مستقل نیت کی ضرورت نہیں ہے، واضح رہے کہ اگرآپ پر خود حج فرض ہے اور آپ نے پہلے حج نہیں کیا ہے، تو پہلے اپنا فرض حج اداء کرنا ضروری ہے، فرض حج چھوڑ کر حج بدل کرنا مکروہ تحریمی ہوگا ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند