• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 7866

    عنوان:

    میں چھ مہینہ پہلے سعودی آیا تھامگر کوئی صحیح کام نہ ملنے کی وجہ سے رمضان میں واپس جارہا ہوں۔ کیا مجھ پر حج فرض ہوگیا تھا اورنہ کرنے کا گناہ ہوگا؟

    سوال:

    میں چھ مہینہ پہلے سعودی آیا تھامگر کوئی صحیح کام نہ ملنے کی وجہ سے رمضان میں واپس جارہا ہوں۔ کیا مجھ پر حج فرض ہوگیا تھا اورنہ کرنے کا گناہ ہوگا؟

    جواب نمبر: 7866

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1045=1045/ م

     

    اگر آپ مکہ مکرمہ اور مقامات حج کو پہنچ جاتے اور آپ کے پاس مصارف حج موجود ہوتے اور شوال کا مہینہ شروع ہوچکا ہوتا، تو آپ پر حج فرض ہوجاتا، لیکن اول تو یہ معلوم نہیں کہ آپ سعودیہ میں کہاں کام کے لیے آئے ہیں، دوسرے یہ کہ آپ رمضان ہی میں واپس ہورہے ہیں اور کام نہ ملنے کی وجہ سے اغلب یہی ہے کہ آپ کے پاس مصارف حج موجود نہ ہوں، پس وجوب حج کے جو شرائط تھے وہ نہیں پائے جارہے ہیں، اس لیے آپ پر حج فرض نہیں ہوا، لیکن یہ نیت رکھنی چاہیے کہ جب بھی استطاعت ہوجائے گی ان شاء اللہ فوراً حج کا فریضہ ادا کروں گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند