عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 52750
جواب نمبر: 52750
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1073-863/B=7/1435-U وہ لڑکی آپ کی نسبی بیٹی، بہن، بھتیجی یا بھانجی نہیں ہے وہ غیر کی لڑکی ہے جو شریعت کی روسے غیرمحرم ہے اور غیرمحرم سے پردہ کرنا ضروری ہے، آپ نے اس کی پرورش کی پھر شادی کی، یہ آپ نے بہت بڑا ایثار فرمایا اور جنت اپنے لیے واجب کرلی۔ تاہم آپ اس کے شرعی محرم نہیں ہیں، اس لیے اس کو اپنے ساتھ عمرہ میں لیجانا جائز نہیں، اگر وہ آپ کے ساتھ عمرہ کے لیے چلی گئی تو اس کا عمرہ صحیح ہوجائے گا، البتہ غیرمحرم کے ساتھ سفر کرنے کی وجہ سے وہ گنہگار ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند