• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 29702

    عنوان: کسی سے بغیر کسی نقصان کی شرکت کے صرف منافع کی شرکت کرنا جاجائزہے؟مثلا زید اگر یہ کہے کہ آپ اگر دوسال بعد عمرہ کرنا چاہتے ہیں تو ابھی آپ 25000/ روپئے جمع کردیں اور اگر ایک سال بعد عمرہ کرنا چاہیں تو 35000/ روپئے جمع کردیں اور اگر اسی سال عمرہ کرنا چاہیں تو 55000/ روپئے دیں ۔ سوال یہ ہے کہ کیا ایڈوانس کی رقم کا استعمال بطور تجارت جائز ہے؟ 

    سوال: کسی سے بغیر کسی نقصان کی شرکت کے صرف منافع کی شرکت کرنا جاجائزہے؟مثلا زید اگر یہ کہے کہ آپ اگر دوسال بعد عمرہ کرنا چاہتے ہیں تو ابھی آپ 25000/ روپئے جمع کردیں اور اگر ایک سال بعد عمرہ کرنا چاہیں تو 35000/ روپئے جمع کردیں اور اگر اسی سال عمرہ کرنا چاہیں تو 55000/ روپئے دیں ۔ سوال یہ ہے کہ کیا ایڈوانس کی رقم کا استعمال بطور تجارت جائز ہے؟ 

    جواب نمبر: 29702

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):378=278-3/1432

    اگر کمپنی والا کم پیسے لے کر ایک یا دوسال بعد عمرہ کرادیتی ہے تو کمپنی کی اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی گنجائش ہے۔ بشرطیکہ ابتداء میں معاملہ صاف اور مکمل طور پر طے کرلیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند