• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 33682

    عنوان: مکہ مکرمہ میں عصر کے بعد کسی نے طواف کیا تو واجب و طواف اسی وقت پڑھ سکتا ہے یا مغر ب کے بعد پڑھنا چاہئے؟

    سوال: (۱) مکہ مکرمہ میں عصر کے بعد کسی نے طواف کیا تو واجب و طواف اسی وقت پڑھ سکتا ہے یا مغر ب کے بعد پڑھنا چاہئے؟ (۲) صلاة المسجد عصر کے بعد حنفی مسلک میں پڑھ سکتے ہیں یانہیں؟

    جواب نمبر: 33682

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1300=1300-8/1432 (۱) صلاة الطواف مغرب کے بعد پڑھیں۔ (۲) عصر کے بعد تحیة المسجد نہیں پڑھ سکتے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند