• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 41997

    عنوان: اگر عورت کے بال کل بالوں کی نسبت نیچے سے بہت پتلے ہوں تو حج و عمرہ میں احرام کھولنے کے لئے بال کیسے کاٹیں ؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ اگر عورت کے بال کل بالوں کی نسبت نیچے سے بہت پتلے ہوں تو حج و عمرہ میں احرام کھولنے کے لئے بال کیسے کاٹیں ؟اگر نیچے سے ۱ پور کے برابر کاٹیں تو چوتھائی بال نہیں کٹتے۔ اگر کوئی عورت احرام کھولتے وقت اپنے بال ۱ انگلی کے برابر یا کچھ زیادہ کاٹ دے تا کہ چوتھائی مقدار کٹ جائے تو کیا یہ جائز ہے؟ اگر نہیں تو اس کا کفّارہ کیا ہو گا؟

    جواب نمبر: 41997

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1577-1577/M=11/1433 عورت کو احرام کھولنے کے لیے پورے سر کے چوتھائی بال کاٹنا نہیں ہے، بلکہ اس کا طریقہ یہ ہے کہ پورے سر کے بال کھول کر نیچے کرلیں اور جتنے بال نیچے ہیں ان کو ایک پور سے کچھ زائد کاٹ دیں، قصر ہوجائے گا، ایک انگلی کے برابر بال کاٹنے کی ضرورت نہیں ہے اور اس میں کفارہ بھی واجب نہیں ہوگا۔ (ثم قصر) بأن یأخذ من کل شعرة قدر الأنملة وجوبا وتقصیر الکل مندوب، والربع واجب (الدر المختار: ۳/۵۳۴) قال الشامي: وفي البدائع قالوا: یجب أن یزید في التقصیر علی قدر الأنملة حتی یستوفي قدر الأنملة من کل شعرة برأسہ، لأن أطراف الشعر غیر متساویة عادة، قال الحلبی في مناسکہ: وہو حسن إھ․ وفي الشرنبلالیة: یظہر لي أن المراد بکل شعرة: أي من شعر الربع علی وجہ اللزوم ومن الکل علی سبیل الأولویة․ (شامي: ۳/۵۳۴-۵۳۵، کتاب الحج)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند