• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 608109

    عنوان: منگیتر کی طرف سے طواف یا عمرہ کرنا؟ 

    سوال:

    سوال : کیا فرماتے ہیں علما ء و مفتیان اکرام ذیل کے مسئلہ کے متعلق کہ رشتہ طے ہونے کے بعد ہونے والی بیوی کی طرف سے طواف یا عمرہ کر سکتے ہیں کیا؟

    جواب نمبر: 608109

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 343-162/B-Mulhaqa=05/1443

     ثواب پہنچانے کی نیت سے، ان کی طرف سے عمرہ یا طواف کرسکتے ہیں؛ باقی یہ معلوم رہے کہ جب تک نکاح نہ ہو یہ لڑکی آپ کے حق میں اجنبیہ ہے، اس سے بات چیت وغیرہ نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند