• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 171691

    عنوان: جس نے شوال میں عمرہ كیا ہو کیا وہ کسی اور کی طرف سے نفلی حج بدل یا حج افراد کر سکتا ہے؟

    سوال: کوئی شخص شوّال میں اپنی طرف سے عمرہ کرتا ہے۔کیا وہ کسی اور کی طرف سے نفلی حج بدل ،، حج افراد کر سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 171691

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1106-1045/d=12/1440

    جی ہاں اگر عمرہ سے فارغ ہونے کے بعد اور حج کے احرام کے درمیان میقات سے باہر نہیں آیا تو نفلی حج بدل یا حج افراد سے تمتع ہوجائے گا اور اسے تمتع کے شکرانہ کا دم دینا ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند