• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 173097

    عنوان: جدہ جانے والا عمرے كا احرام کہاں سے باندھے گا؟

    سوال: مجھے یہ پوچھنا ہے اگر کوئی شخص جدہ جارہا ہو کسی کام سے اور اس کا عمرہ کرنے کا ارادہ ہو تو احرام کہاں سے باندھے گا؟

    جواب نمبر: 173097

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 36-30/M=01/1441

    اگر وہ شخص آفاقی ہے یعنی میقات سے باہر کا رہنے والا ہے تو اسے میقات سے احرام باندھ لینا ضروری ہے اور میقات سے پہلے بھی باندھ سکتا ہے لیکن میقات سے بغیر احرام کے گذرنا جائز نہیں۔ اور اگر وہ شخص مکی ہے تو تنعیم (مسجد عائشہ وغیرہ) سے عمرے کا احرام باندھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند