• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 165740

    عنوان: طواف وداع اگر عمرہ کرنے کے بعد کیا تو كچھ دم وغیرہ واجب ہوا یا نہیں

    سوال: اس سال مجھے حج کی سعادت نصیب ہوئی ، حج کے تین دن بعد میں عمرہ کے لیے قرن المنزل ( میقات) طائف احرام کی خاطر گیا ، نیت اور نوافل احرام پڑھنے کے بعد اسی وقت مکہ واپس آگیا، میں نے حج کے طواف وداع عمرہ کے بعد کیا اور تین ستمبر کو واپس پاکستان آگیا، ادھر مسجد فاقی کے خطیب سے پوچھا تا انہوں نے کہا کہ کوئی پنالٹی نہیں، آپ جانے سے پہلے جتنا عمرہ کرنا چاہیں کرسکتے ہیں، آخر میں طواف وداع کرلیں ۔آپ کے نزدیک یہ ٹھیک ہے یا پنالٹی بنتی ہے؟

    جواب نمبر: 165740

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 162-335/H=3/1440

    مسجد فاقی کے خطیب صاحب نے ٹھیک بتلایا آپ نے حج کے بعد قرن المنازل (میقات) سے عمرہ کا احرام باندھ کر عمرہ کیا وہ عمرہ بھی درست ہوگیا اور اُس کے بعد طواف وداع کرکے وطن واپس ہوگئے، اُس میں بھی کچھ حرج نہیں طواف وداع بلاکراہت درست ہوگیا آپ پر ایسا کرنے میں کچھ دم یا صدقہ (کسی قسم کی پنالٹی) واجب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند