عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 49551
جواب نمبر: 49551
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 25-22/D=1/1435-U معلم الحجاج میں لکھا ہے کہ حجر اسود اور بیت اللہ کی چوکھٹ یعنی دہلیز کے علاوہ بیت اللہ کے اور کسی گوشہ یا دیوار کو بوسہ دینا منع ہے، صرف رکن یمانی کو ہاتھ لگائے بوسہ نہ دے۔ اس سے معلوم ہوا کہ غلاف خانہ کعبہ چڑھے ہونے کی حالت میں چھونا منع ہے، البتہ اس کا ٹکڑا اگر کہیں دستیاب ہوجائے تو از راہِ محبت ہاتھ لگالے حرج نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند