• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 58796

    عنوان: میرے پاس سینڈل ہے جس میں پیرو کی انگلیوں میں ایک پٹی ہے اور دوسری پٹی ٹخنے کے اوپر ہے، پیر /ہڈی کا اوپری حصہ اور ٹخنے کاکنارہ چھپا ہو انہیں ہوتاہے تو کیا میں حالت احرام میں یہ سینڈل پہن سکتا ہوں؟

    سوال: میرے پاس سینڈل ہے جس میں پیرو کی انگلیوں میں ایک پٹی ہے اور دوسری پٹی ٹخنے کے اوپر ہے، پیر /ہڈی کا اوپری حصہ اور ٹخنے کاکنارہ چھپا ہو انہیں ہوتاہے تو کیا میں حالت احرام میں یہ سینڈل پہن سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 58796

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 319-319/Sd=7/1436-U جی ہاں! اگر اس سینڈل میں قدم کے بیچ میں ابھری ہوئی ہڈی چھپی ہوئی نہیں ہوتی، تو احرام کی حالت میں اس سینڈل کو پہننا جائز ہے۔ قال ابن عابدین: تفریع علی ما فہم مما قبلہ وہو جواز لبس ما لا یغطي الکعب الذي في وسط القدم (رد المحتار، وکذا في جواہر الفقہ: ۴/ ۱۶۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند