• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 154933

    عنوان: حالت احرام میں نقاب پہننا

    سوال: حضرت، کیا خواتین حالت احرام میں نقاب پہن سکتی ہیں؟ اگر پہن سکتی ہیں تو اس کی کیا صورت ہے؟ تفصیلی جواب مدلل دیں۔

    جواب نمبر: 154933

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:24-19/M=2/1439

    خواتین حالت احرام میں نقاب پہن سکتی ہیں،عورتوں کے لیے نامحرم مردوں سے پردہ حالت احرام میں بھی لازم ہے، البتہ حالت احرام میں عورت کے لیے چونکہ چہرہ ڈھانپنا منع ہے اس لیے عورت سر پر کوئی چھجہ (ہیٹ، ٹوپ) وغیرہ لگالے اور اس کے اوپر سے نقاب یا کوئی کپڑا اس طرح ڈال لے کہ وہ چہرہ سے مس نہ کرے اور اجانب سے پردہ بھی ہوجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند