• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 62483

    عنوان: استخارہ مین خراب / پریشان خواب

    سوال: میں جب استخارہ کرتا ہوں تو بعض دفعہ مجھے خراب یا پریشان خواب آتے ہیں۔ اگرچہ میرے دل کا رجحان اس کام کو کرنا ہوتا ہے ۔ لیکن ان خواب کی وجہ سے میں استخارہ کو بار بار کرتا ہون لیکن نتیجہ پر نہین پہنچ پاتا۔ کیا خواب کی بنیاد پر استخارہ کا نتیجہ کرنا چاہیے یا دل کے رجحان پر؟عمل کے الٹنے سے / استخارہ کو بار بار کرنے سے کس طرح بچے ؟

    جواب نمبر: 62483

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 196-192/H=2/1437-U ایسی صورت میں دل کے رجحان پر عمل کرلیں اور پھر اُسی میں خیر ہونے کا خصوصی دعا کا اہتمام بھی کرتے رہیں، خواب کی طرف توجہ نہ کیا کریں، دل کا رجحان اطمینان بخش ہونے کے لیے بار بار استخارہ کرنے میں کچھ مضائقہ نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند