• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 68648

    عنوان: دھوكے سے شركیہ منتر پڑھ لیا

    سوال: ایک مرتبہ میں ایک تعویذ کی کتاب پڑھ رہا تھا اس میں قرآن کے وہ لفظ موجود تھے اور جادو کے بارے میں پڑھ رہا تھا ایک دن دھوکے سے اُس جادو کی منتر میں نے پڑھ دی اُس کے نیچے لکھا تھا یہ عمل اسلام میں شرک ہے، جب کہ میں اُس کو عمل میں کیا، پڑھنا بھی نہیں چاہتا تھا لیکن دھوکے سے پڑھتا چلا گیا، اس کے بعد میں نے توبہ کیا اور کلمہ پڑھا، کیا ایمان پر کوئی اثر ہوا یا یہ شرک ہو؟ حدیث کی روشنی میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 68648

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 919-743/D=11/1437

    توبہ استغفار کرکے کلمہ پڑھنا ضروری تھا آپ نے کرلیا اچھا کیا آئندہ ایسی باتیں (جادو کا منتر) زبان پر ہر گز نہ لائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند